ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت میں سب پریشان،مخالفین کونشانہ بنایاجارہاہے، یوگی کوکام سے مطلب نہیں،ہمار ے منصوبے پرکریڈٹ لے رہے ہیں:اکھلیش یادو

بی جے پی حکومت میں سب پریشان،مخالفین کونشانہ بنایاجارہاہے، یوگی کوکام سے مطلب نہیں،ہمار ے منصوبے پرکریڈٹ لے رہے ہیں:اکھلیش یادو

Tue, 25 Dec 2018 11:50:03    S.O. News Service

لکھنو،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں حکمراں بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے آج کہاہے کہ اس پارٹی کے راج میں ہر قسم کے لوگ پریشان ہیں۔اکھلیش یادونے یہاں آٹ سورسنگ انجینئرزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہاہے کہ بی جے پی راج میں کسان، نوجوان، ریاستی ملازمین تمام طبقات کے لوگ پریشان ہیں، قرض میں ڈوبا کسان خودکشی کر رہاہے، نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔ بی جے پی نوجوان نسل کے خواب کو کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزی روزگار کے مواقع اہم ہیں۔موجودہ ریاستی حکومت اب تک کسی کو بھی کام نہیں دے سکی ہے۔پیش رو سماجوادی سرکار کے وقت کی بھرتیاں بھی روک دی گئی ہیں،بڑی کمپنیوں میں چھانٹ ہو رہی ہے، اس سے نوجوانوں میں مایوسی اور مایوسی ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بی جے پی راج میں طالب علم جب اپنے مسئلے اٹھاتے ہیں تو انہیں گرفتاری اور جیل کی اذیتیں دی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ذرا بھی مخالفت پسندنہیں ہے۔مخالفت کرنے پرپولیس طالبات تک ہراساں کر رہی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے معاشرے کے تمام طبقات کے مفادات کے لیے منصوبے لاگوکیے تھے۔ریاست کی بی جے پی حکومت نے اپنے اب تک کے پونے دوسال کی مدت میں کوئی کام نہیں کیاہے۔ بی جے پی حکومت صرف سماجوادی حکومت کے کاموں کو ہی اپنا بتا کر تشہیر کر رہی ہے۔


Share: